اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڑیسہ میں سخت سکیورٹی کے درمیان دوبارہ پولنگ - الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر اڑیسہ میں 34 بوتھز پر سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان آج دوبارہ ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔

ec

By

Published : May 19, 2019, 4:34 PM IST

دوبارہ پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

ریاستی انتخابی کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ 'ازسر نو پولنگ پرامن طریقہ سے جاری ہے اور ابھی تک کسی بوتھ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔'

دوبارہ پولنگ مہانگا اور باڑی اسمبلی حلقوں کے پانچ پانچ، بریدا اور اتگڑھ کے چار چار، بھنجرپور اور جلیشور اور سالی پور، تال چیر، گھاسی پورہ، پارادیپ، سکندا، دھرم شالہ، بھونیشور سینٹرل، برہم گری، ستیہ باڑی، دیوگڑھ اور بارانبا کے ایک ایک بوتھ پر ہو رہی ہے ۔

ریاست میں تیسرے اور چوتھے مرحلے کے انتخابات میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ میں تکنیکی خرابی اور دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے ریاست کے انتخابی دفتر نے ان مقامات پر دوبارہ پولنگ کرانے کی سفارش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details