نئی دہلی:سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے جس میں اوڈیشہ ٹرین حادثے کی سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک ماہر کمیشن کے ذریعہ طے شدہ وقت کے اندر جانچ کرانے کی ہدایت دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ درخواست گزار وکیل وشال تیواری کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ آئین ہند کے آرٹیکل 21 کے تحت شہریوں کے جینے اور آزادی کے حق کی خلاف ورزی کے پیش نظر اعلیٰ حکام کی جانب سے شدید لاپروائی کو ظاہر کرتا ہے۔ دو جون کو پیش آنے والے اس حادثے میں 288 افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے سامنے دائر درخواست میں ہندوستانی ریلوے کے نظام کے موجودہ خطرے اور حفاظتی پیرامیٹرز کا تجزیہ اور جائزہ لینے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے منظم تبدیلیاں تجویز دینے کی ہدایت مانگی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Odisha Train Accident ٹرین حادثہ سے متعلق نوین پٹنائک نے مودی سے فون پر بات کی