بالاسور:بالاسرو ٹرین حادثہ کے بعد حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو بہناگا ہائی اسکول کی عمارت رکھا گیا تھا جس کو منہدم کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس المناک حادثے کے بعد لوگ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے خوف زدہ ہیں۔ اس حادثہ میں 288 افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ بالاسور کے کلکٹر دتاتریہ بھاؤ شندے نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے اسکول انتظامیہ اور مقامی نمائندے کے ساتھ میٹنگ کی ہے، جس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ جس اسکول کی عمارت میں لاشیں رکھی گئی تھیں اسے منہدم کردیا جائے کیونکہ لوگوں کو اس کے بارے میں خوف پیدا ہو گیا اور ٹرین حادثہ کے بعد اسے مردہ خانے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔
کلکٹر کا یہ بیان اسکول کے احاطے کا دورہ کرنے کے بعد آیا، جہاں بنگلورو-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس، شالیمار-چنئی سنٹرل کورومنڈیل ایکسپریس اور بالاسور کے بہناگا بازار اسٹیشن پر ایک مال بردار ٹرین کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں رکھی گئی تھیں۔ یہ ٹرین حادثہ 2 جون کو پیش آیا تھا جس میں 288 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔ کلکٹر نے تقریباً 45 منٹ تک اسکول کا دورہ کیا۔