اردو

urdu

ETV Bharat / state

Odisha Train Accident ٹرین حادثہ سے متعلق نوین پٹنائک نے مودی سے فون پر بات کی

وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے وزیر اعظم مودی سے فون پر بات کی اور ٹرین حادثہ کی تازہ ترین صورتحال سے واقف کرایا۔ وزیراعلی نے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ CM Speaks to PM Over Phone

ٹرین حادثہ سے متعلق نوین پٹنائک نے مودی سے فون پر بات کی
ٹرین حادثہ سے متعلق نوین پٹنائک نے مودی سے فون پر بات کی

By

Published : Jun 4, 2023, 11:48 AM IST

بھونیشور:ریاست اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی اور انہیں تازہ ترین صورتحال بالخصوص ریل حادثے کے متاثرین کے علاج کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ اڈیشہ کے مختلف اسپتالوں میں زخمی مسافروں کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس طبی خدمات میں مصروف ہیں اور لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز، طلبہ اور عام لوگ زخمیوں کے لیے خون کا عطیہ دینے کے لیے آگے آرہے ہیں۔

وہیں وزیر اعلی نے ٹرین حادثہ کے متاثرین کے لئے ایکس گریشیا رقم کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ یہ رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں:Odisha Train Accident ریل حادثے کی جانچ میں جو بھی قصوروار پایا گیا تو اسے بخشا نہیں جائے گا، مودی

بھونیشور اور بالاسور کے درمیان جمعہ کے ٹرین حادثے کے متاثرین مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ علاوہ ازیں بھدرک سے دوپہر ایک بجے ایک خصوصی ٹرین شروع ہوگی، جو چنئی تک چلے گی۔ یہ بی بی ایس آر، سی ٹی سی اور راستے میں تمام اہم مقامات پر رکے گی۔ لاشوں کو لے جانے کے لیے ٹرین کے ساتھ ایک پارسل وین بھی منسلک کی جائے گی۔ اس سے قبل بالاسور میں ٹرین حادثے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے حادثے کو انتہائی دردناک اور پریشان کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کے لیے قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details