اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس کے سبب اڈیشہ میں پہلی موت

اڈیشہ میں کرونا وائرس (کووڈ۔19)سے متاثر 72 سالہ بزرگ شخص کی موت کے ساتھ ہی ریاست میں اس انفیکشن سے موت کا یہ پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

کوروناوائرس کے سبب اڈیشہ میں پہلی موت
کوروناوائرس کے سبب اڈیشہ میں پہلی موت

By

Published : Apr 7, 2020, 7:04 PM IST

صحت وخاندانی فلاح وبہبود محکمہ نے بتایا کہ بھونیشور میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں بھرتی بزرگ کی پیر کو موت ہوگئی۔

کوروناوائرس کے سبب اڈیشہ میں پہلی موت

بھونیشور کے جھارپاڑا کے رہنے والے بزرگ کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد 4 اپریل کو ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

بزرگ کو پہلے سے بلڈ پریشر کی بیماری تھی۔ ان کے کرونا وائرس پوزیٹیو پائے جانے کے بعد ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کی جانچ اورجہاں وہ رہتے تھے۔

اس علاقے میں انفیکشن کو کنٹرول کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ بزرگ ریاست میں اب تک سامنے آئے ۔

چالیس کرونا متاثروں میں شامل تھے یا نہیں۔ریاست میں کرونا کے دو مریضوں کی جانچ رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details