محکمہ موسیات کے مطابق امفان طوفان بارہ گھنٹے کے اندر مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔ طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے بھارتی بحریہ کو چوکس کردیا گیا۔
طوفان کے خطرہ کے پیش نظر وشاکھاپٹنم میں بحریہ کے جہازوں کو بھی تیار رکھا گیا ہے جبکہ تقریباً بیس ریسکیو ٹیموں کو بھی مغربی بنگال اور اڑیسہ میں تیار رکھا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مغربی بنگال اور اڈیسہ میں طوفان کا سب سے زیادہ اثر ہوسکتا ہے۔