اڈیشہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اس ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 2،01،096 ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ ملک کی آٹھویں ریاست ہو گئی ہے جہاں دو لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
اب تک ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں تقریبا 13.01 لاکھ افرادکورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں آندھرا پردیش میں تقریبا 6.62 لاکھ ، تمل ناڈو میں تقریبا 5.69 لاکھ ، کرناٹک میں تقریبا 5.57 لاکھ ، اترپردیش میں تقریبا 3.79 لاکھ ، دہلی میں 2.64 لاکھ سے زائد ، مغربی بنگال میں 2.41 لاکھ سے زائد اور اڈیشہ میں اب تک 2،01،096 کورونا متاثرین ہیں۔
ہفتہ کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 85،362 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور 93،420 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے ایکٹیو کیسز 9147سے سے کم ہوکر مجموعی تعداد 9،60،969 رہ گئی۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 59،03،933 اور صحت مند افراد کی تعداد 48،49،585 ہوچکی ہے۔ اسی دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،089 مریضوں کی موت ہوئی جس سے کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 93،379 ہوگئی۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست …………………… ایکٹیو کیسز ……… شفایاب …………. ہلاک شدگان
انڈمان نکوبار ------ 179 --------- 3528 --------- 52
آندھرا پردیش ------------ 67683 ------ 588169 ------ 5606
اروناچل پردیش -------- 2427 ------- 6230 -------- 14
آسام --------------------- 30034 ------ 136715 ------ 625
بہار --------------------- 12773 ----- 161874 ------ 878
چنڈی گڑھ ------------------ 2390 -------- 8677 ---------- 145
چھتیس گڑھ ---------------- 30928 ------- 66860 -------- 777
دادر نگر حویلی دمن دیو ----------- 182 ---------- 2805 --------- 2
دہلی ---------------------- 30867 ------ 228436 ------ 5147
گوا ----------------------- 5614 ---------- 25071 -------- 386
گجرات ------------------ 16478 ---------- 110358 ------- 3393
ہریانہ ----------------- 18032 ---------- 101273 ------- 1273
ہماچل پردیش ----------- 3976 ----------- 9546 ---------- 157
جموں وکشمیر ------------ 19170 ---------- 49557 --------- 1105
جھارکھنڈ ------------------ 12533 ---------- 64515 --------- 661