بھونیشور:ریاست اڈیشہ کے بالانگیر ضلع میں سمبل پور-بلانگیر قومی شاہراہ نمبر 26 پر چوئیں باندھا کے قریب سڑک حادثے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ بلانگیر کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) طوفان باغ نے بتایا کہ حادثہ منگل کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان کے افراد شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کی کار بے قابو ہرکر قومی شاہراہ نمبر 26 پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکراگئی، جس میں سات لوگ سوار تھے۔ ٹکراتنی شدید تھی کہ پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو برلا کے وی آئی ایم ایس اے آراسپتال میں داخل کرایا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد بالانگیر کے رہائشی تھے۔ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ دو زخمیوں کو برلا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کار میں سات افراد سوار تھے۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کو کچھ نہیں ہوا۔ پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔