ریاست اڈیشہ میں کٹک شہر کے بیرونی علاقے جگت پور کے سدگورو کووڈ ہسپتال کے آئی سی یو میں ہفتے کے روز اچانک آگ لگ گئی۔ لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ یہاں داخل 130 مریضوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور انہیں دوسرے کووڈ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ اس طرح سے کووڈ کے تمام 130 مریضوں کو بچالیا گیا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ آئی سی یو میں داخل تمام 24 مریضوں اور آکسیجن کی سپورٹ والے 22 مریضوں کو فوری طور پر کٹک اور بھونیشور کے دوسرے کووڈ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ تاہم ہسپتال کی ڈاکٹر سنگیتا موہنتی نے ہسپتال میں آتشزدگی سے انکار کیا ہے۔