محکمہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مزید چھ افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ اڈیشہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے۔
ہلاکتوں میں سے پانچ ضلع گنجم میں اور ایک کی کُھردا ضلع میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ضلع گنجم میں مزید پانچ اموات سے یہاں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔
کھردا ضلع میں 15، کٹک میں نو اور گجپتی میں ابھی تک چھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے 114 افراد کی موت کے علاوہ 31 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے لیکن انتظامیہ نے ان کی موت کورونا سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات سے بتائی ہے۔