اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھونیشور میں 10 لاکھ درخت تباہ

ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور میں 3 مئی کو شدید فنی طوفان سے زیادہ جانی نقصان تو نہیں ہوا، لیکن ماحولیاتی نقصانات کے ازالے کے لیے شہر کو ایک دہائی کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

one million trees in Cyclone Fani

By

Published : May 11, 2019, 9:51 AM IST


گرین شہر بھونیشور میں طوفان فنی کی وجہ سے تقریبا 10 لاکھ درخت اکھڑ گئے۔

بھونیشور میں جا بجا اکھڑے ہوئے درخت اور گرے ہوئے بجلی کے کھنبے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ریاست بھر شدید فنی طوفان کی وجہ سے 29 انسانی جانیں تلف ہوئیں۔ زیادہ تر یہ حادثے ساحلی شہر پوری میں رونما ہوئے۔

ڈیویژنل آفیسر برائے جنگلات اشوک مشرا نے خبر رساں ادارے سے بات چیت کے دوران کہا کہ ان درختوں کے اکھڑ جانے سے ہم کافی غمزدہ ہیں، ہم انھیں دوبارہ بسانے کے لیے کافی محنت و مشقت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ماحولیاتی نقصانات کا ازالہ ناممکن ہے، شہر کی ساری خوبصورتی چلی گئی ہے۔ صرف پاتراپاڈہ علاقے میں ایک لاکھ درخت تباہ ہوئے ہیں۔

بھونیشور میں نیاپلی علاقے کی ایک خاتون شپرا مہانتی سے جب درختوں کی تباہی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے آہیں بھریں اور کہا کہ دوبارہ درختوں کو آباد کرنے میں تقریبا 15 سے 20 برس لگ جائیں گے۔

حکومت نے شہر کی بحالی کے لیے ہزاروں ملازمین کو مقرر کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details