اے ڈی آر کے مطابق 49 اراکین اسمبلی کے خلاف قتل عام، قاتلانہ حملے اور اغوا جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔
اے ڈی آر اور او ای ڈبلیو نے اڈیشہ اسمبلی میں 147 میں سے 146 ایم ایل اے کے خود مختار واقعات کا تجزیہ کیا ہے۔

کانگریس کے امیدوار رمیش چندرا جینا جنہوں نے سناکھیمنڈی کے حلقے سے کامیابی حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اپنے حلف نامے میں 51 مجرمانہ مقدمات ذکر کیا ہے، جن میں قتل اور قتل کرنے کی کوشش وغیرہ شامل ہیں۔
اڈیشیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بی جے ڈی کے 112 ارکین اسمبلی میں سے 46 ( 41 فیصد)کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔ جبکہ 33 کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
بی جے پی کے 23 اراکین اسمبلی میں سے 14(61فیصد) کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں جبکہ 10 کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ اسی طرح کانگریس کے 9 اراکین اسمبلی میں سے 6 ( 67 فیصد) کے خلاف فوجداری کا مقدمہ ہے جبکہ 5 کے خلاف سنگین نوعیت کا مقدمہ درج ہے۔
146 نئے منتخب ایم ایل اے میں سے 95 یعنی 65 فیصد کروڑ پتی ہیں جبکہ 2014 اسمبلی انتخابات میں تجزیہ کردہ 147 ایم ایل اے میں سے 76 یعنی 52 فیصد ایم ایل ایز کروڑ پتی ہیں۔