ممبئی: غیر سرکاری تنظیم یوسف مہر علی سے وابستہ مجاہد آزادی ڈاکٹر جی جی پاریکھ نے کہاکہ سود اور بیاج کی وہ رقم جو بینک سے اُنہیں ملتی ہے جسے وہ استعمال نہیں کرتے وہ اس رقم کو اس غیر سرکاری تنظیم کے سپرد کریں تاکہ اس کا استعمال ایسے لوگوں کے لیے کیا جا سکے جن کی مالی اور معاشی حالت بہتر نہیں ہے۔
پاریکھ نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کی ان کی یہ اپیل ہر اس مسلم شخص ،ادارہ،تنظیم،کاروباری سے ہے جو اس طرح کی رقم کہاں استعمال کی جائے اسکے بارے میں سوچتے ہیں۔وہ یہ نہیں جانتے کہ اس رقم کا استعمال غیر مسلم قبائلی،پسماندہ اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرنا صحیح ہوگا یہ نہیں۔لیکن انکی اپیل پر ممبئی کی ہو ایک غیر سرکاری تنظیم نے سود کی ایک لاکھ روپئے کی رقم انکی تنظیم کے حوالے کی ہے۔