جعلی دستاویزات بنانے کے معاملے میں گرفتار ساجد اختر حیدر منشی کو عدالت نے مشروط ضمانت دے دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے بیس ہزار روپے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔
جانکاری کے مطابق گذشتہ برس اکتوبر مہینہ میں ممبئی کی ساکی ناکہ پولیس نے ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع اسلام آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے ساجد اختر حیدر منشی کو چار بنگلہ دیشی لوگوں کے جعلی دستاویزات بنانے اور انہیں ہندوستانی شہریت کے ثبوت اکھٹا کرنے میں مدد کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا، جس اب عدالت نے مشروط ضمانت دے دی ہے۔
جعلی پاسپورٹ معاملے میں نوجوان کی مشروط ضمانت منظور
گذشتہ برس اکتوبر مہینہ میں ممبئی کی ساکی ناکہ پولیس نے ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے ساجد اختر حیدر منشی کو چار بنگلہ دیشی لوگوں کے جعلی دستاویزات بنانے اور انہیں ہندوستانی شہریت کے دستاویز اکھٹا کرنے میں مدد کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا۔ اب عدالت نے ان کو مشروط ضمانت دے دی ہے۔
ملزم کی پیروی ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کی۔ اس سے قبل ان کی دو مرتبہ ضمانت مسترد ہوچکی تھی۔ مجسٹریٹ عدالت کی جج اے ایچ کاشیکر نے ملزم کو ایک ضمانت دار کے عوض میں جیل سے رہا کیے جانے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ملزم کو فوری طور پر بیس ہزار روپے نقد جمع کرنے کا حکم دیا۔
گذشتہ سال گرفتاری کے بعد شہر میں بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ ایسی باز گشت بھی سنائی دی تھی کہ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی محمد اسماعیل قاسمی کے لیٹرپیڈ کو بھی ان لوگوں نے غیر قانونی طور پر استعمال کیا تھا، تاکہ رہائشی ثبوت، آدھار کارڈ، پاسپورٹ وغیرہ بنایا جاسکے۔ اس معاملے میں مفتی اسماعیل قاسمی کا نام آنے کے بعد ان کے مخالفین خصوصی طور پر کانگریس پارٹی نے اس معاملے کی سی بی آئی یا سی آئی ڈی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔