ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مسلسل دیسی پستول سمیت نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہے۔ رواں ماہ یہ چوتھا کیس سامنے آیا ہے۔
ان چار معاملات میں پانچ پستول سمیت چار نوجوان گرفتار ہوئے ہیں اور یہ تمام معاملات پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں ہی پیش آئے ہیں۔
اس سلسلے میں پولس ڈپارٹمنٹ نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تفصیلات دی ہے.جس کے مطابق ضلع ایس پی سچن پاٹل، ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی، ڈی وائے ایس پی منگیش چوہان کی ہدایت پر متعلقہ پولس اسٹیشن کے سابقہ ریکارڈ میں ملزم بنائے گئے افراد اور غنڈہ گردی کے خلاف پولس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس ضمن میں پوار واڑی پولیس انسپکٹر گلاب راؤ پاٹل، سچن دھرنکر ،امباداس ڈامسے ،سچن بھامرے ،راجیش اباڑے ،راکیش جادھو ،کی سربراہی میں پیٹرولنگ کررہے پوار واڑی پولس عملہ کو رات ڈھائی بجے فارمیسی نگر، اختر آباد میں ایک مشکوک نوجوان نظر آیا جو پولس کی گاڑی دیکھ کر راہ فرار کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
تب ہی پولس نے اس نوجوان کو اپنے شکنجے میں لیا اور تلاشی لی گئی تب اس کے قبضہ سے 30 ہزار مالیت کی دیسی پستول، ایک ہزار پانچ سو روپے مالیت کے تین کارتوس اور 60 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل بھی پولس نے ضبط کی ہے۔