اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehendi Competition روٹی بینک کی جانب سے خواتین کے لئے مہندی ڈیزائن مقابلہ

اورنگ آباد میں یوسف مکتی روٹی بینک سیوا ٹرسٹ کی جانب سے مولانا آزاد ریسرچ سنٹر میں مہندی ڈیزائن مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لڑکیوں اور خواتین نے حصہ لیا.اس مقابلے میں شاندارڈیزائن بنانے والی لڑکیوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا Mehendi Competition

روٹی بینک کی جانب سے خواتین کے لئے مہندی ڈیزائن مقابلے
روٹی بینک کی جانب سے خواتین کے لئے مہندی ڈیزائن مقابلے

By

Published : Sep 16, 2022, 5:58 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے یوسف مکتی روٹی بینک سیوا ٹرسٹ میں کئی سارے کورسز غریب اور یتیم بچوں کو مفت میں سیکھئے جاتے ہیں تاکہ یہ بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکے۔ گزشتہ کئی سالوں سے روٹی بینک غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ روٹی بینک کی جانب سے دو وقت کا کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس ادارے سے غریبوں میں کپڑے بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔Yousuf Makki Roti Bank Seva Trust Organise Mehendi Competition In Aurangabad

روٹی بینک سیوا ٹرسٹ کے ذریعہ لڑکیوں اور خواتین کے لئے مفت پروفیشنل کورسز بھی میں سکھائے جاتے ہیں۔ یہ بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکے۔ انہیں کورسز میں سے ایک مہندی کورس بھی اس ادارے میں سکھایا جاتا ہے۔

مہندی کورس سیکھنے والے لڑکیوں کا کورس مکمل ہونے کے بعد بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔روٹی بینک کی جانب سے ایسا ہی ایک تقسیم انعامات کا پروگرام مولانا آزاد ریسرچ سنٹر میں اہتمام کیا گیا۔

روٹی بینک کی جانب سے خواتین کے لئے مہندی ڈیزائن مقابلہ

یہ بھی پڑھیں:Tushar Gandhi خلافت کمیٹی کے جلوس عیدمیلادالنبی کی قیادت تشار گاندھی کریں گے

اس میں سیکڑوں لڑکیوں نے حصہ لیا ۔آدھے گھنٹے میں ان لڑکیوں نے دوسروں کے ہاتھ پر مہندی کا خوبصورت ڈائزن بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مہمانوں کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے تیس منٹ میں مہندی ڈال کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔سب سے خوبصورت مہندی ڈیزائن کرنے والی لڑکیوں اور خواتین کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ Mehendi Competition In Aurangabad

ABOUT THE AUTHOR

...view details