اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: نوجوان مسلم پولیس افسر کی خود کشی - مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں نوجوان پی ایس آئی اظہر شیخ نے سٹی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

نوجوان پی ایس آئی اظہر شیخ
نوجوان پی ایس آئی اظہر شیخ

By

Published : Apr 12, 2020, 5:28 PM IST

مالیگاؤں پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک متحرک نوجوان مسلم پولیس افسر نے گولی مارکر خودکشی کرلی ۔

ضلع ایس پی آرتی سنگھ نے اس تعلق سے بتایا کہ 'شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے مد نظر گزشتہ روز سٹی پولیس اسٹیشن کنٹرول روم میں ناسک ضلع میں ہنگامی میٹنگ چل رہی تھی'۔

نوجوان مسلم پولیس افسر نے کی خود کشی

اس دوران باہر پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں نیم کے درخت کے نیچے پی ایس آئی اظہر شیخ کے سر میں گولی لگی تھی اور ان کی موت واقع ہوچکی تھی'۔

واضح رہے کہ اظہر شیخ کا تعلق جلگاؤں سے ہے اور کئی برسوں سے مالیگاؤں میں پولیس کی ڈیوٹی کر رہے تھے۔

اظہر شیخ شہر مالیگاؤں کے ڈی وائی ایس پی رتناکر نولے کے اسسٹنٹ کے طور پر مامور تھے۔ گزشتہ شب سول ہاسپٹل میں اظہر شیخ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت نے ان کے اہل خانہ سے اس معاملہ پر بات چیت کی۔ اظہر شیخ کے ماموں عرفان قاضی اور والد حسین الدین نے کہا کہ 'ہم اعلی افسران سے اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details