یہ چونکا دینے والا واقعہ ناسک کے روکڑو با واڑی میں پیش آیا۔ ایک نوجوان کی والدہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر اسے سماج کلیان آفس میں واقع کووڈ کیئر سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ابھی زیر علاج ہے۔ اس عورت کے سوئب نمونے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ اسے کورونا ہے۔
23 سالہ نوجوان نے یہ جاننے کے بعد کہ اس کی والدہ کو کورونا ہو گیا ہے تواس نے اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔