مہاراشٹر کانگریس کی رہنما یشومتی ٹھاکر نے کہا کہ اگر شیوسینا کی زیرقیادت مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے اتحادی جماعت ریاست میں مستحکم حکومت چاہتے ہیں تو انہیں کانگریس کی قیادت پر نکتہ چینی کرنا بند کردینا چاہیے۔
یشومتی ٹھاکر نے ٹوئٹ کیا کہ سب کو اتحاد کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ایم پی سی سی کی ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے میں ایم وی اے کے ساتھیوں سے اپیل کروں گی کہ اگر آپ مہاراشٹر میں مستحکم حکومت چاہتے ہیں، تو کانگریس کی قیادت پر نکتہ چینی کرنا بند کردیجیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت بہت مضبوط اور مستحکم ہے۔ایم وی اے کی تشکیل جمہوری اقدار پر ہمارے پختہ یقین کا نتیجہ ہے۔