اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: مزدور سڑکوں پر اترے، پولیس کا لاٹھی چارج - مہاراشٹر نیوز

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں منگل کو لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کا اعلان ہوتے ہی یکایک ہزاروں مزدور سڑکوں پر اتر کر اپنے آبائی وطن کی جانب کوچ کرنے لگے۔ یہ خبر ملتے ہی پولیس اور ایس آر پی ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مزدوروں کی ہجوم پر لاٹھی چارج کرنا شروع کردیا۔ اس دوران بیشتر مزدور زخمی ہوگئے۔ یہ سارے مزدور اس لئے شہر چھوڑنے پر آمادہ ہوگئے کیوںکہ ان کے پاس کھانا، مکان کا کرایہ اور ضروریات زندگی کا کوئی سامان نہیں ہے۔

لاک ڈاون کے توسع ہوتے ہی مزدور سڑکوں پراترے
لاک ڈاون کے توسع ہوتے ہی مزدور سڑکوں پراترے

By

Published : Apr 14, 2020, 6:35 PM IST

Updated : Apr 14, 2020, 7:23 PM IST

مہاراشٹرکے دارالحکومت ممبئی میں مزدوروں نے لاک ڈاؤن کی مدت میں تین مئی تک توسیع ہونے کے اعلان کے بعد آج سہ پہر اپنے گھر جانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوگئے۔

دیکھیں ویڈیو

مزدوروں کی بھیڑ جمع ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بھیڑ کو منتشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا ۔

پولیس کی لاٹھی چارج کے دوران بیشتر مزدور زخمی ہوگئے۔

اس دوران مزدوروں نے کہا کہ ہم ایک ماہ سے بے روزگار ہیں یومیہ اجرت پر کام کرتے تھے ابھی تک علاقہ میں یہاں وہاں سے کھانا آتا تھا۔ ہم لوگ کھالیتے تھے لیکن اب وہ بھی آنا بند ہوگیا ہے۔ تو ہم کہاں جائیں، کیا کریں، ان میں کچھ عورتیں بھی تھیں وہ بھی کہہ رہی تھیں کہ دو تین بچے ہیں گھر میں اناج تک نہیں ہے ایسے میں ہم کیا کریں کیا نہ کریں۔

وہیں ایک زری کا کام کرنے والے کاریگر نے بتایا کہ ہم لوگوں نے اتنا دن کسی طرح سے بڑی مشکل سے گزارا جہاں کہیں بھی کھانا پکتا تھا ہم وہاں پہنچ کر کھا لیتے تھے۔یا کوئی آکر دے جاتا تھا لیکن کھانا بٹنا بھی بہت جگہوں پر بند ہوگیا۔ اب کہیں سے کوئی امید نہیں ہے۔

Last Updated : Apr 14, 2020, 7:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details