ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں حجاب کی حمایت میں خواتین نے ونچت بہوجن اگھاڑی کے Vanchit Bahujan Aaghadi بینر تلے ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران غیر مسلم بھی پیش پیش رہے۔ ساتھ ہی اس دوران کرناٹک میں باحجاب طالبات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ حجاب کی حمایت میں اورنگ آباد میں ونچت اگھاڑی کی قیادت میں مسلم خواتین نے سخت احتجاج کیا۔
ضلع کلکٹر آفس کے روبرو ہوئے اس احتجاجی دھرنے میں مسلم خواتین اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
وہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں حجاب کی آڑ میں مسلم طالبات کو تعلیم سے محروم رکھنے کی سازش کی جارہی ہے، جسے کبھی قبول نہیں کیا جائے گا۔