ممبرا کے رشید کمپاونڈ چرنی پاڑہ علاقہ میں ایک خاتون زچگی کے لیے ایک پرائیویٹ اسپتال میں معمول کے مطابق چیک اپ وغیرہ کے لیے جاتی تھی اور زچگی سے قبل ڈاکٹر نے کورونا ٹیسٹ کروانے کو مشورہ دیا لیکن لاک ڈاون کے سبب خاتون کے شوہر کی مالی حالت بھی بگڑ چکی تھی اور وہ کورونا ٹیسٹ نہیں کراسکے۔
کورونا وائرس وبا کے بعد حاملہ خاتون کو پیدائش سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن لاک ڈاون کے سبب کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ان کے پاس اتنے پیسہ نہیں تھے کہ وہ یہ مہنگا ٹیسٹ کو کرواسکیں اور اسی لیے ہسپتال میں ایڈمٹ سے انکار کے بعد خاتون نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔