اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: حلف برداری تقریب میں راج ٹھاکرے شامل ہوں گے؟ - مہاراشٹر نونرمان سینا

مہاراشٹر میں ساسی بحران کے بعد آج ٹھاکرے خاندان سے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں راج ٹھاکرے شامل ہوں گے؟

حلف برداری تقریب میں راج ٹھاکرے شامل ہوں گے؟
حلف برداری تقریب میں راج ٹھاکرے شامل ہوں گے؟

By

Published : Nov 28, 2019, 5:36 PM IST

مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے اپنے چچازاد بھائی اور شیوسینا کے سربراہ مسٹر ادھو ٹھاکرے کی وزیراعلیٰ عہدہ کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے۔

اطلاع کے مطابق ادھو ٹھاکرے نے ایم این ایس کے سربراہ کو حلف بردار ی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ شیوسینا کے سربراہ آج شام شیواجی پارک میں منعقدہ شاندار تقریب میں وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیں گے۔

ادھو ٹھاکرے نے تقریباً ایک دہائی پہلے شیو سینا سے الگ ہوکر پارٹی بنالی تھی، اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ راج ٹھاکرے حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے یا نہیں۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ایم این ایس کے سربراہ سیاسی واقعات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details