ممبئی:مہاراشٹر میں اجیت پوار کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں کے درمیان، مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر بھی اپنا جاپان کا دورہ درمیان میں چھوڑ کر واپس آ رہے ہیں۔ وہ آج شام تک ممبئی واپس آجائیں گے۔ ایسے میں ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا مل رہی ہے۔ اس دوران اجیت پوار کے میڈیا کے سامنے اپنا نقطۂ نظر پیش کرنے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ ان تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کے درمیان مہاراشٹر کی سیاسی گھمسان میں کس پارٹی کے پاس کتنے ایم ایل اے ہیں یہ جاننا بے حد ضروری ہوگیا ہے۔
سن 2019 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 288 میں سے سب سے زیادہ 105 سیٹیں ملی تھیں۔ اس کے بعد شیوسینا (غیر منقسم) کو 56 سیٹیں ملیں۔ اس کے بعد این سی پی کو 53 اور کانگریس کو 44 سیٹیں ملیں۔ بہوجن وکاس اگھاڑی کو تین، سماج وادی پارٹی کو دو، پرہار جن شکتی پارٹی کو دو سیٹیں ملی ہیں۔ پی ڈبلیو پی آئی کو آٹھ اور ایک آزاد امیدوار کو نشست ملی۔ فی الحال شیو سینا میں بغاوت کے بعد ایکناتھ شندے نے 40 اراکین اسمبلی کے ساتھ بی جے پی سے ہاتھ ملایا اور پچھلے برس جون کے مہینے میں شندے-فڑنویس کی حکومت بنائی۔