اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدوروں کا پورا کرایہ معاف کرنے کا مطالبہ - مہاراشٹر نیوز

ممبئی یا ریاست کے دوسرے شہروں سے مزدوروں کی وطن واپسی کو لیکر اور ان سے کرایہ وصول کئے جانے بعد ملک کی عوام اور کانگریس نے مرکزی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ

By

Published : May 6, 2020, 5:10 PM IST

وہیں ریاستی حکومت نے اس معاملے کو لیکر کہا کہ ان کی تعداد کافی زیادہ ہے اور مرکزی حکومت نے کرایہ کو لیکر ریلوے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ریلوے انتظاییہ کی ذریعہ 85 فیصد چھوٹ دیے جانے کو لیکر یہ صاف کر دیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ یا مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک ریاستی حکومت کو کسی طرح کی کوئی جانکاری موصول نہیں ہوئی ہے۔

ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کی معیاد کا حوالہ دیتے ہوئے مزدوروں کی مالی اور معاشی خستہ حالی کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور ریلوے انتظامیہ سے اس بات کی مانگ کی ہے کہ وہ 85 فیصد ہی نہیں بلکہ ان کے کرایہ پوری طرح سے معاف کرنا چاہئے، تاکہ وہ اپنے وطن پہنچ سکیں۔

خیال رہے کہ بھیونڈی روڈ سے گورکھپور جانے والے مزدوروں سے کرایہ وصول کیا گیا اور جن لوگوں کے پاس کرایہ دینے کے لئے پیسے نہیں تھے انھیں واپس کر دیا گیا۔

جس کے بعد مزدوروں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے، حالانکہ مرکزی حکومت نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ مزدوروں کو ان کے وطن واپسی کے لئے مفت انتظام کریں گے ۔

لیکن مرکزی حکومت کے دعووں کی قلعی اس وقت کھل گئی، جب مشکل کے ان لمحوں میں پہلا سفر مزدوروں نے طے کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details