اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیل میں عید کی نماز، سماجی فاصلے کی خلاف ورزی

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کی ہرسول سینٹرل جیل میں قیدیوں کا عید کی نماز پڑنے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں سوشل ڈسپنسنگ کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے صفائی دی ہے۔

جیل میں عید کی نماز
جیل میں عید کی نماز

By

Published : May 26, 2020, 2:07 PM IST

اورنگ آباد کی ہرسول جیل میں عید کی نماز کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نماز کے دوران جیل کے قیدی کس طرح ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہو کر نماز پڑ رہے ہیں۔

جیل میں عید کی نماز، ویڈیو

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ ہیرا لال جادھو نے بتایا کہ جیل میں 579 قیدی کی جگہ ہیں لیکن یہاں 1800 قیدی موجود ہے۔

رمضان المبارک کی وجہ سے ہرسول جیل میں ایک علیحدہ بیرک بنایا گیا تھا اور اس بیرک میں رمضان کے اوقات میں سحری اور افطار کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

ہیرا لال نے بتایا کہ بیرک میں بیت الخلا ہونے کی وجہ سے وہاں نماز نہیں پڑی جا سکتی تھی اس لیے بیرک کے قیدیوں نے باہر جاکر نماز پڑھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details