اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات میں 12 سیٹوں میں سے تین پر مسلم امیدواروں کو اتارا جائے گا، ونچیت بہوجن آگھاڑی

VBA On Lok Sabha لوک سبھا انتخابات کو لے کر اورنگ آباد میں ونچیت بہوجن آگھاڑی کے لیڈروں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 2024 کی پارلیمانی انتخابات میں ہرانا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں 12 سیٹوں میں سے تین پر مسلم امیدواروں کو اتارا جائے گا۔

لوک سبھا انتخابات میں 12 سیٹوں میں سے تین پر مسلم امیدواروں کو اتارا جائے گا:ونچیت بہوجن آگھاڑی
لوک سبھا انتخابات میں 12 سیٹوں میں سے تین پر مسلم امیدواروں کو اتارا جائے گا:ونچیت بہوجن آگھاڑی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 5:51 PM IST

لوک سبھا انتخابات میں 12 سیٹوں میں سے تین پر مسلم امیدواروں کو اتارا جائے گا:ونچیت بہوجن آگھاڑی

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر میں ونچیت بہو جن آگھاڑی کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ونچیت بہو جن آگھاڑی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مودی کو شکست دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ ونچیت نے متبادل کے طور پر مہاو کاس آگھاڑی کو فارمولہ دیا ہے۔

مہاوکاس آگھاڑی میں شامل شیوسینا ( ادھو بالا صاحب ٹھا کرے ) این سی پی ( شرد پوار گروپ) کانگریس اور ونچیت ان چار پارٹیوں کو مہاراشٹر کی کل 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے12۔12 سیٹیں برابر دی جائیں۔ ونچیت بہوجن آگھاڑی کی ریاستی صدر ریکھا تائی ٹھاکر نے پریس کانفرنس میں اس طرح کا بیان دیا۔ اس موقع پر ترجمان فاروق احمد کے علاوہ دیگر عہد داران موجود تھے۔

ریکھا ٹھاکر نے مزید کہا کہ کانگریس پچھلے الیکشن میں صرف ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ شیو سینا اور این سی پی پارٹیوں کے درمیان پھوٹ پڑنے کی وجہ سے یہی فارمولہ مودی کو شکست دینے میں کامیابی دلا سکتا ہے۔ ورنہ اس کے علاوہ ایسی کوئی سیاسی صورتحال نہیں ہے کہ مودی اور بی جے پی کو اقتدار پر دوبارہ قبضہ کرنے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس کل ناگپور میں بجائے گی لوک سبھا انتخابات 2024 کا بگل

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاوکاس آگھاڑی کو غور کرنا چاہئے۔دو ہفتوں کے اندر رپورٹ دینا چاہئے کیونکہ وقت بہت کم ہے۔ اگر وانچت کو 12 نشستیں ملتی ہیں تو تین نشستوں پر مسلم امیدواروں کو اتارا جائے گا۔جبکہ باقی نشستیں او بی سی ، وی جے این ٹی اور دیگر برادریوں کے امیدواروں و پسماندہ طبقات کو دی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details