ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے جین انٹرنیشنل اسکول میں ایم این ایس کے کارکنان نے توڑپھوڑ کی۔ ایم این ایس کے کارکنان اسکول کے پرنسپل سے بات چیت کے لیے پہنچے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ فیس کی ادائیگی کو لے کر سرپرستوں کی شکایت تھی کہ اسکول انتظامیہ طلباء کے ساتھ بھید بھاو کر رہا ہے اور فیس ادا کرنے والے طلباء کو ہی آن لائن تعلیم دی جارہی ہے۔