اردو

urdu

ETV Bharat / state

اُرمیلا ماتونڈکر کی ریلی میں ہنگامہ - بوریولی ریلوے اسٹیشن

ممبئی شمالی لوک سبھا حلقے سے کانگریسی امیدوار اداکارہ اُرمیلا ماتونڈکر کی ایک ریلی میں بی جے پی اور کانگریس کے کارکنان دست و گریباں ہو گئے۔

urmila

By

Published : Apr 15, 2019, 7:19 PM IST


بتایا جاتا ہے کہ بوریولی ریلوے اسٹیشن کے قریب اُرمیلا ماتونڈکر جب ریلی سے خطاب کر رہی تھیں، اس وقت بی جے پی کے چند کارکنان نے اعتراض کیا اور مودی مودی کے نعرے لگانے لگے۔

ارمیلا ماتونڈکر، امیدوار، کانگریس پارٹی

اس کے جواب میں کانگریسیوں نے 'مودی چور ہے'کے نعرے لگائے جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے اراکین کے درمیان مار پیٹ شروع ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں اور آج کا واقعہ اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

انہوں نے بے باکی سے کہا کہ وہ بی جے پی کے ذریعہ طاقت کے استعمال سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔

ماتونڈکر ممبئی شمالی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر قسمت آزما رہی ہیں اور بی جے پی کے امیدوار گوپال شیٹی کے خلاف انتخاب لڑ رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details