ارملا نے کانگریس کے ٹکٹ پر شمالی ممبئی حلقہ سے لوک سبھا کا انتخابات لڑاتھا لیکن انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے گوپال شیٹی سے شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔
ارملا ماتونڈکر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کانگرییس پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’میں نے کانگریس سے استعفی دے دیا ہے۔ میرے دل میں پہلی مرتبہ استعفی دینے کا خیال اس وقت آیا تھا جب میرے 16 مئی کو لکھے گئے خط پر اس وقت کے ممبئی کانگریس صدر ملند دیوڑا نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اس خط میں لکھے خفیہ باتوں کو میڈیا میں ظاہر کردیا گیا۔ یہ میرے ساتھ ایک دھوکہ تھا‘‘۔
دراصل اس خط میں انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں ملی شکست کے وجوہات اور مقامی کانگریس لیڈروں کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدم تعاون کے سلسلہ میں جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی تھی انہیں عہدوں سے نوازا گیا۔