مہاراشٹر حکومت کے پوتر پورٹل سسٹم کے تحت اورنگ آباد میں سن 2017 میں اساتذہ کی بھرتی کا اشتہار شائع ہوا تھا۔ امیدواروں کی اہلیت کے مطابق 2019 میں ان کا سلیکشن بھی ہوا، لیکن میونسپل کارپوریشن کے شعبہ تعلیم میں جن 12 امیدواروں کو سلیکٹ کیا گیا تھا، انھیں آج تک تقرری نامہ نہیں مل پایا۔
سلیکشن کے باوجود ملازمت سے محروم ان اساتذہ نے ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سنتوش ٹینگلے سے ملاقات کی اور ان کے سامنے اپنی روداد بیان کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے یہ یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد ان اساتذہ کے تقرری لیٹر جاری کردیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ان 12 اساتذہ کے تقرر کا معاملہ کورونا وبا کے سبب التوا میں پڑا رہا، لیکن اب ان اساتذہ کا تقرر ہوجائیگا۔
ریاستی حکومت کے شعبہ تعلیم کی جانب سے آٹھ جولائی 2021 کو ایک جی آر جاری کیا گیا، جس میں واضح ہدایت کی گئی کہ پووِترپورٹل کے تحت جن اساتذہ کا سلیکشن ہوچکا ہے انھیں فوری ملازت فراہم کی جائے لیکن تا حال ان اساتذہ کے حصے میں صرف وعدے آرہے ہیں۔