شیو سینا کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے ایوان میں سوال اٹھایا تھا کہ مرغی اور انڈوں کو بھی سبزی کے زمرے میں لایا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ مطالبہ ایوان میں آیوروید (بھارت میں رائج جڑی بوٹیوں کی مدد سے ہونے والا قدیم طریقہ علاج) پر بحث کرتے ہوئے کیا۔
راوت نے مزید کہا تھا کہ وزارت آیوش کو چاہیے کہ ' وہ اس کا نوٹ لیں اور فیصلہ کریں کہ چکن سبزی ہے یا نہیں'۔
راوت کے اس بیان کے خلاف شیوسینا کی حریف سیاسی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکنان نے علامتی طور سے درخت پر انڈے لگائے اور اس بیان کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا۔
ایم این ایس کا منفرد انداز میں احتجاج ایم این ایس کے کارکنان نے الزام عائد کیا کہ ممبئی میں رونما ہونے والے دلخراش حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے اور راوت ایوان میں انڈے اور چکن کو سبزی قرار دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس لیے ان کے اس بیان کی حمایت میں ہم پودوں پر انڈے اگا رہے ہیں۔
حالانکہ یہ پودا شیوسینا کے ایک رہنما مہیش کدم کے دفتر میں رکھا گیا ہے جسے سنجے روات کو بطور احتجاج بھیجا جائے گا۔