اردو

urdu

ETV Bharat / state

’مہاراشٹر میں بی جے پی بہت جلد حکومت بنائے گی‘ - bjp latest news

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے ایک بار پھر مہاراشٹر کی موجودہ حکومت گرنے کی بات کہی ہے۔

Union minister Raosaheb Danve attack on maharashtra government
مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے

By

Published : Nov 28, 2020, 3:31 PM IST

انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی ایجنسیز جو کام کر رہی ہیں وہ بالکل درست ہیں، ان پر سوال نہیں اُٹھانا چاہئے۔

مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے

مرکزی وزیر راو صاحب دانوے نے ایک بار پھر کہا مہاراشٹر حکومت آئندہ دو تین ماہ میں گر جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے جو شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کی حکومت بنی تھی۔ اس نے گذشتہ ایک سال سے کچھ بھی ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں۔

اسی لیے مہاراشٹر کی عوام ریاستی حکومت سے پریشان ہو گئی ہے۔

مرکزی وزیر راو صاحب دانوے اورنگ آباد میں منعقدہ گریجویٹ حلقے انتخابات کی بی جے پی کی تشہیری مہم میں شرکت کرنے کے لیے آئے تھے۔

مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ تینوں سیاسی پارٹیوں میں آپس میں نا اتفاقی پیدا ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مہاراشٹر کی موجودہ حکومت آئندہ جاری نہیں رہ پائے گی۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں دھماکہ: سید نثار کو پرساد پروہت کی درخواست میں مداخلت کرنے کی اجازت

مرکزی وزیر وزیر راو صاحب دانوے نے ممبئی میں شیو سینا کے رکن اسمبلی پر ای ڈی کی کاروائی پر کہا کہ شیوسینا نے ان کے رکن اسمبلی کو کورنٹائن کرکے رکھ دیا ہے لیکن اگر رکن اسمبلی نے کوئی غلطی نہیں کی ہوگی تو انھیں سامنے آ کر بتانا چاہیے۔

جب راؤ صاحب دانوے سے پوچھا گیا کہ مرکزی حکومت کے دباؤ میں ہی مرکزی ایجنسیز کام کر رہی ہیں اور بدلے کی کارروائی ہو رہی ہے تو اس پر انھوں نے کہا ہے کہ مرکزی ایجنسیز کوئی بھی غلط کام نہیں کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details