مختلف مسالک، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور سیاسی نمائندوں کی ایک مشترکہ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے باجود مساجد کو کھلا رکھا جائے گا۔ اسی طرح عیدین کی نماز بھی کھلے میدان میں میں ادا کی جائے گی۔ میٹنگ میں ائمہ و ٹرسٹیان سے اپیل کی گئی کہ پوری ہمت و حوصلہ کے ساتھ اس فیصلے پر عمل کریں۔ اسی کے ساتھ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ لوگ نماز باجماعت اور تراویح کے لیے مساجد میں جائیں اور عوامی مقامات پر بھیڑ بھاڑ سے بچیں نیز حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کریں۔
میٹنگ میں شریک ذمہ داران نے عوام سے اپیل کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مساجد کُھلی رکھنے کی صورت میں اگر قانونی کارروائی کی جاتی ہے تو اس کی پرواہ نہ کریں۔ بیماری کے تدارک کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔