اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: رمضان المبارک کے پیش نظر علماء کی اپیل - کورونا وائرس

ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے جمیعت العلماء کے صدر مفتی حذیفہ قاسمی نے کہا کہ وقت اور حالات کے پیش نظر شریعت میں انفرادی طور پر عبادت کی اجازت ہے۔

بھیونڈی علماء کی اپیل
بھیونڈی علماء کی اپیل

By

Published : Apr 24, 2020, 8:21 PM IST

مفتی حذیفہ قاسمی نے کہا کہ ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اسے دیکھتے ہوئے رمضان میں کسی بھی قسم کا اجتماع نا کریں اور عبادات اپنے گھروں پر ہی کریں۔

بھیونڈی علماء کی اپیل، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سمجھداری اسی میں ہے کہ ہر شخص گھر میں ہی رہے اور کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کرے۔

اسی طرح بھیونڈی شہر کے جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا اوصاف کہا کہ 'ضروری نہیں کہ عبادت اکٹھا ہو کر ہی کی جائے بلکہ مجبوری میں انفرادی طور پر کی گئی عبادت کا ثواب بھی فرض کے برابر ہی ملتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details