اردو

urdu

By

Published : Jan 23, 2020, 11:33 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:38 AM IST

ETV Bharat / state

تھانے : قتل کے بعد فرار چھ ملزمین گرفتار

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تجارتی شہر الہاس نگر میں دیر رات تک جاری ڈانس بار سے واپسی کے دوران ہونے والے قتل کے معاملے میں الہاس نگر پولیس نے چھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

قتل کے بعد فرار چھ ملزمین گرفتار
قتل کے بعد فرار چھ ملزمین گرفتار

دو دن قبل رات میں تقریباً ڈھائی بجے الہاس نگر کے ایک ڈانس بار میں کچھ لوگوں کے درمیان ہونے والے تنازع پر شرابیوں کے ایک گروہ نے شہر کے گول میدان پٹاخہ مارکیٹ روڑ پر دیپک بھوئر نامی نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے جان لیوا حملہ کر اسے شدید طور زخمی کردیا تھا جس کی ہسپتال لے جاتے وقت موت واقع ہوگئی تھی۔

قتل کے بعد فرار چھ ملزمین گرفتار

الہاس نگر کے وٹھل واڑی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر قتل کے کلیدی ملزم کو نریش عرف ببلیا رام سنگھ چوہان کو دھولیہ شہر سے گرفتار کرتے کیا تھا۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ہی قتل میں ملوث راجو کنوجیا، یوگیش لاڈ، انیکیت شرساٹھ، رتیک بھیوسانے ، راہل کنوجیا کو گرفتار کرکے الہاس نگر کورٹ میں پیش کر کورٹ نے چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 4:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details