اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: علماء کی مدد سے اسکول اسپتال میں تبدیل - مہاراشٹر نیوز

کورونا وباء نے ممبئی، نوی ممبئی اور تھانے ضلع کے کئی علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ایسے حالات میں روزمرہ کے علاج کے لئے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ulema open hospital in school mumbai
علماء نے مل کر کھولا اسپتال

By

Published : Jul 25, 2020, 7:50 PM IST

اسکول کو اسپتال بنانے میں مقامی علماؤں کی کمیٹی کا کافی اہم رول رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

تلوجا علاقہ دیہی علاقوں کی مشابہت رکھتا ہے، اس لیے اس اسپتال میں آس پاس کے لوگ روزمرہ کے علاج کے لئے بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔

علاج کے ساتھ۔ ساتھ یہاں دوائیں بھی کافی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ اسپتال کا نام الشفاء ہے۔

علاقے کے کارپوریٹر عزیز پٹیل کہتے ہیں کہ، 'اسپتال کا مقصد معمولی علاج کے لیے ہے۔ یہاں جب کوئی کورونا کا مریض ملتا ہے تو ہم اسے ان اسپتال میں منتقل کر دیتے ہیں، جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے۔

ڈاکٹر آصف کہتے ہیں کہ، 'روزآنہ ہم 80 سے زائد مریضوں کا علاج کرتے ہیں، چونکہ کورونا وباء کی وجہ سے اکثر مریضوں کو کووڈ ٹیسٹ ضروری قرار دے دیا جاتا ہے۔ ایسے میں اس طرح کے اسپتال کی بیحد ضرورت ہے۔'

ممبئی اور ممبئی سے متصل علاقوں میں کورونا وباء نے اپنے قہر برپا کیا ہے، حالانکہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اس سے نجات ملے۔ لیکن کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال میں عام اور روز مرہ کے مریضوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details