اورنگ اباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں غیر قانونی کاروبار میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ضلع کا مجرمانہ ریکارڈ 80 فیصد کے قریب بڑھ گیا ہے، یہ غیر قانونی کاروبار پولس کا تحفظ حاصل ہونے سے چل رہا ہے۔ اس طرح کا سنگین الزام ادھو ٹھاکرے شیو سینا کے اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے عائد کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے کہاکہ اورنگ آباد شہر میں بڑھتی مجرمانہ سر گرمیوں اور غیر قانونی کاروبار کو ودھان پریشد میں اُٹھا کر توجہ مبذول کرائی۔ ثبوت کے طور پر دانوے نے ودھان پریشد کے چیئرمین کو فون نمبر سمیت فہرست افسران کے نام پیش کیے ہے جن علاقوں میں جوا جاری ہے۔ وہاں دو دن قبل پولس نے چھاپہ ماری کی ہے۔