اردو

urdu

'شیوسینا 135 نشستوں پر الیکشن لڑے گی'

ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے اسی کے ساتھ سیاسی ہلچل بھی تیز ہوگئی ہے۔

By

Published : Sep 21, 2019, 11:08 PM IST

Published : Sep 21, 2019, 11:08 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:42 PM IST

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی کی دوست جماعت شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد برقرار ہے اور دونوں پارٹیاں 135-135 نشستوں پر اپنے امیدوار اتاریں گی۔
ادھو ٹھاکرے کے اس بیان سے بی جے پی خیمے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مذکورہ فارمولے پر بی جے پی صدر امت شاہ اور مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے فیصلہ کیا ہے اور ہم اسی پر کاربند ہیں اور اس اتحاد کے بارے میں جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔

دونوں جماعتیں بقیہ نشستیں دیگر اتحادی جماعتوں کے لیے چھوڑ دیں گ، واضح رہے کہ مہاراشٹرا اسمبلی میں مجموعی طور پر 288 نشستیں ہیں۔

دریں اثناء معروف کسان رہنماء کشور ساہو نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی، حالانکہ چند روز قبل موٹر وہیکل ایکٹ سمیت کئی معاملات پر ان کا بی جے پی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

ودربھ جن آندولن سے وابستہ کشور ساہو کو ایوت محل سے ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 12:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details