اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے کے خلاف قابل اعتراض الفاظ - دیویندر فڑنویس

ریاست مہاراشٹر میں جاری سیاسی رقابت کا ایک ایسا پہلو سامنے آیا ہے جس میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ 'ورشا بنگلے' کے کمروں میں ان کے خلاف لکھے گئے قابل اعتراض الفاظ کا انکشاف ہوا ہے، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس کے اہل خانہ اس کے پس پشت ہیں۔

ادھو ٹھاکرے
ادھو ٹھاکرے

By

Published : Dec 29, 2019, 5:31 PM IST

ادھو ٹھاکرے نے جب سے مہاراشٹر کے وزیراعلی کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے وہ سیاسی رقیبوں کے نشانے پر ہیں اس کے قبل ان کے خلاف ایک شخص نے نازیبا کلمات کہا تھا جبکہ سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی بیوی امرتا فڑنویس نے سوشل میدیا پر ان کے خلاف تبصرے کئے تھے اور اب ان کی سرکاری رہائش گاہ کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ان کے سرکاری بنگلے ورشا کے ایک کمرے میں نفرت انگیز کلمات لکھے پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے سرکاری بنگلے 'ورشا' کے ایک کمرے میں انگریزی زبان میں کچھ اس قسم کی تحریرلکھی گئی ہے جس کے مطابق 'ہو از یو ٹی۔۔۔'، 'یو ٹی از مین' جس کا مطلب 'ادھو ٹھاکرے کون ہیں؟ ادھو ٹھاکرے برے آدمی ہیں۔'

حالانکہ تحریر میں کہیں بھی ادھو ٹھاکرے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 'یو ٹی' کا فل فارم ادھو ٹھاکرے ہے۔

اسی طرح کمرے میں سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی شان میں بھی کئی کلمات تحریر ہیں جس کے مطابق 'دیویندرفڑنویس از راک' اور 'بی جے پی از راک'۔

فی الوقت ورشا بنگلہ سرکاری محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی تحویل میں ہے اور اس کی تجدید اور تزئین کاری کا کام جاری ہے، نیز سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسی بنگلے میں رہائش پذیر تھے اور مہاراشٹر میں اقتدار میں تبدیلی کے بعد انہیں یہ بنگلہ انہیں خالی کرنا پڑا تھا۔

جس کمرے میں ادھو ٹھاکرے کے خلاف نفرت انگیز اور دیویندر فڑنویس کے تعریفی کلمات لکھے گئے ہیں وہ کمرہ دیویندر فڑنویس کی بیٹی کے استعمال میں تھا۔

محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا کہنا ہے کہ 'سابق وزیراعلی کی جانب سے بنگلہ خالی کرنے کے بعد کسی بھی دوسرے شخص کو بنگلے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کے دونوں سیاست دانوں کے بیچ رسہ کشی جاری ہے اور حال ہی میں دیویندر فڑنویس کی اہلیہ نے ادھو ٹھاکرے سمیت شیوسینا کے تعلق سے کئی تنقیدی ٹوئٹ کیے تھے۔

دیویندرفڑنویس فی الوقت شمال ممبئی میں رہائش پذیر ہیں اور چند دنوں بعد وہ اپوزیشن لیڈر کو دستیاب ہونے والے سرکاری بنگلے 'ساگر' میں جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details