اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: حلف برداری کی تقریب 28 نومبر کو

مہاراشٹر میں سیاسی داؤ پلٹ چکا ہے۔ ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ہوں گے۔

ادھو بال کیشو ٹھاکرے
ادھو بال کیشو ٹھاکرے

By

Published : Nov 26, 2019, 8:47 PM IST

Updated : Nov 26, 2019, 11:27 PM IST

اٹھائیس نومبر کو ادھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ شیواجی پارک میں جمعرات کو شام میں پانچ بجے رسم حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

قبل ازیں منگل کو دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ چار روز ہی وزیر اعلیٰ رہ سکے۔

بشکریہ ٹویٹر

بدھ کے روز پروٹیم اسپیکر کالی داس کولمبکر اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔

شیوسینا کے سربراہ اور آنجہانی بال ٹھاکرے کے صاحبزادے ادھو بال کیشو ٹھاکرے کو اتفاق رائے سے شیوسینا، کانگریس، این سی پی( مہاراشٹر وکاس اگھاڑی) کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے 28 نومبر کو وسطی ممبئی کے تاریخی شیواجی پارک میں وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔

ادھو ٹھاکرے کے نام کی تجویز این سی پی کے صدر جینت پاٹل نے پیش کیا تھا جس کی تائید راجو شیٹی نے کی۔

Last Updated : Nov 26, 2019, 11:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details