مالیگاؤں: دو نوجوان تالاب میں غرق - Mo malegaon news
مالیگاؤں: تیراکی کے فن سے ناواقف دو نوجوان پانی میں غرقاب ہو گئے۔
ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں سے 20 سے 25 کلومیٹر کی دودی پر واقع منگسے ٹاکلی شیوار دیہات کے تالاب میں کل شام نہانے گئے دو نوجوان حادثے کا شکار ہوگئے جس میں دونوں کی موت ہوگئی.جن کی شناخت راہل راجندر (19) ساکن منگسے اور پرساد کھنڈے راؤ (19) کے طور پر ہوئی ہے.
ملی تفصیلات کے مطابق نوجوان سیر و تفریح اور نہانے کی غرض سے ٹاکلی شیوار دیہات کے تالاب میں گئے تھے تاہم پانی کی گہرائی کا علم نہ ہونے کی وجہ سے ایک نوجوان ڈوبنے لگا، جس سے بچانے کیلئے دوسرا بھی تالاب میں کود گیا،تیراکی کے فن سے ناواقف یہ نوجوان بھی پانی میں غرقاب ہوگیا۔
معلوم ہوکہ یہ دونوں نوجوان اسکولی طالب علم تھے.اس واقعہ کے بعد منگسے اور ٹاکلی شیوار میں غم کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔
مقامی غوطہ خوروں کی کئی گھنٹے تلاش کے بعد دونوں متوفیوں کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ تمام قانونی مراحل تکمیل کے بعد لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔