اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: کورونا کی نقلی دواؤں کے ساتھ 2 ملزمین گرفتار

ممبئی میں آج سمتا نگر پولیس تھانے نے کورونا کی نقلی دوائی بنا کر فروخت کرنے والے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ساتھ میں انہوں نے ان کے پاس سے 22 لاکھ روپئے کی کورونا کی نقلی دوائیں بھی ضبط کی ہیں۔

کورونا کی نقلی دواؤں کے ساتھ 2 ملزمین گرفتار
کورونا کی نقلی دواؤں کے ساتھ 2 ملزمین گرفتار

By

Published : Jun 8, 2021, 4:25 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں جہاں کورونا نے پہلے سے ہی آفت مچا رکھی ہے وہیں کورونا کے علاج میں ہونے والی دوائی کے نام پر کچھ لوگ نقلی دوائیں فروخت کر عوام کو بے وقوف بنانے کا کام کر رہے ہیں۔


اسی حوالےسے محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کی کوششوں کے بعد ممبئی کے سمتا نگر پولیس تھانے نے 22 لاکھ روپئے کی کورونا کی نقلی دوائیں ضبط کی ہیں۔ساتھ میں پولیس نے اس معاملے میںملوث دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے، اطلاع کے مطابق ان دونوں ملزمین کا تعلق اتر پردیش کے شہر میرٹھ اور دہلی سے ہے۔

کورونا کی نقلی دواؤں کے ساتھ 2 ملزمین گرفتار
تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ ملزمین دوائیوں کی ایک بند کمپنی میں نقلی دوائیں بناتے تھے ۔پولیس کو جب اس بات کی جانکاری ملی تو انہوں نے دوائیوں کے ڈسٹریبوٹرز کے یہاں چھاپے ماری کی، جہاں انہیں بڑی مقدار میں دوائیں موجود ملی۔


فی الحال ممبئی پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ نقلی دواؤں کی خرید و فروخت کا یہ کالا بازاری ملک کے کتنے شہروں میں پھل پھول رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details