اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسی طرح سے اموات بھی بڑھ رہی ہے۔

کوروناوائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ
کوروناوائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ

By

Published : Apr 20, 2020, 11:29 PM IST

آج کمہار باڑہ کی 55 برس کی خاتون یونانی ڈاکٹر کا جیون ہسپتال میں دوران علاج انتقال ہو گیا۔ اس سے پہلے نیاپورہ کے ایک 65 برس کے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کا انتقال ہوا تھا۔

دونوں مسلم ڈاکٹرز کی کورونا رپورٹ مثبت بتائی گئی ہے، واضح رہے مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 85 اور اموات آٹھ تک پہنچ چکی ہے۔

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسی طرح سے اموات بھی بڑھ رہی ہے

ان تمام اموات کا اندارج دوران علاج ہوا ہے، اسی طرح سے کورونا وائرس مریضوں کو جیون ہسپتال، سول ہسپتال اور منصورہ ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا۔

آج شہر کے ڈاکٹرز کی جانب سے فوری طبی خدمات کے لیے شہر کے معروف دواخانوں کو جاری کیا گیا ہے جس میں نور ہسپتال، سہارا ہسپتال اور جونا فاران ہسپتال شامل ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details