اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں بھیانک سڑک حادثہ، سات ہلاک - سڑک حادثہ

مہاراشٹرکے لوناولا علاقے میں دردناک سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے،جس سے موقع پر چیخ وپکار مچ گئی، جائے وقع پر پولیس ٹیم پہنچ کر راحتی کام میں مصروف ہے۔

Two cars collided

By

Published : Jul 31, 2019, 10:41 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے لوناولا علاقے میں دو کار کے آمنے سامنے کی بھیانک ٹکر میں تقریباً سات لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ پرانی ممبئی پونے شاہرہ پر گاؤں کارلا نام کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق سوِئفٹ پر سوار لوگ پاس ہی کے پیمپری چھنواڑ علاقے کے رہنے والے تھے، جبکہ سینٹرو کار سوار لوگوں کی تفصیل کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہلاک شدہ افراد کی شناخت کی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

حادثے کے بعد ممبئی پونے شاہراہ پر گھنٹوں تک جام رہا، بچاؤ ٹیم آنے کے بعد شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بحال کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details