اردو

urdu

ETV Bharat / state

افسوسناک: بچوں کو پولیو ڈراپ کے بجائے سانیٹائزرکے قطرے پلائے گئے

مہاراشٹر کے یاوتمال میں مجرمانہ غلطی کا واقعہ پیش آیا، جہاں پانچ برس سے کم عمرکے12 بچوں کو پولیو ڈراپ کے بجائےسانیٹائزر ڈراپ ڈالے گئے۔

یاوتمال:بچوں کو پولیو کے بجائےسانیٹائزرکے قطرےپلائےگئے
یاوتمال:بچوں کو پولیو کے بجائےسانیٹائزرکے قطرےپلائےگئے

By

Published : Feb 2, 2021, 2:01 PM IST

یاوتمال کے ڈسٹرکٹ کونسل چیف ایگزیکیٹو آفیسر شری کرشنا پنچال نے کہا کہ جن بچوں کو سانیٹائیزر کے قطرے ڈالے گئے وہ اب ٹھیک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس غلطی کے ذمے دار تین اہلکار بشمول ہیلت ورکر اور آشا ورکر کو معطل کردیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ 12 بچوں کو سانیٹائزر کے ڈراپز دیے گئے تاہم بچوں کی صحت اب ٹھیک ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند کی جانب سے 30 جنوری کو راشٹر پتی بھون میں پولیو ٹیکہ کاری مہم کے آغاز کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، بھارت ایک دہائی سے پولیو سے پاک ہے۔ بھارت میں پولیو وائرس کا آخری کیس 13 جنوری 2011 کو درج ہوا تھا۔

تاہم، ملک پولیو وائرس کے دوبارہ داخلے کو روکنے کے لئے چوکس ہے کیونکہ پڑوسی ممالک افغانستان اور پاکستان میں پولیو بیماری کا سبب بنتا رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details