مالیگاؤں : مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں منماڑ شاہراہ پر اورنگ آباد کی سمت ہائیڈروجن سلنڈر بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کے وقت مالیگاؤں منماڑ روڈ پر کانڑ گاؤں پھاٹے کے پاس اورنگ آباد کی سمت جارہے ہائیڈروجن سلنڈر سے بھرے ٹرک کا ڈرائیور نے توازن کھو گیا جس کی وجہ سے ٹرک کھڈے میں پلٹ گیا۔ Truck laden with hydrogen cylinders overturns
Truck laden with hydrogen cylinders overturns مالیگاؤں منماڑ شاہراہ پر ہائیڈروجن سلنڈر سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار - ٹرک کھڈے میں پلٹ گیا
مالیگاؤں میں منماڑ شاہراہ پر اورنگ آباد کی سمت ہائیڈروجن سلنڈر بھر کر جارہی ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ Truck laden with hydrogen cylinders overturns
یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک کے بعد ایک سلنڈر پھٹ کر 20 سے 25 فٹ انچائی تک ہوا میں اڑتے دکھائی دینے لگا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی موقع پر فائر بریگیڈ عملہ سمیت محکمہ پولیس کے افسران پہنچ گئے ۔ اس حادثے کے چلتے تقریبا 3 سے 4 کلو میٹر دوری تک کئی گھنٹوں تک ٹرافک متاثر رہا۔ تادم تحریر اس حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Another Bus Gutted in a Fire in the Nashik ناسک میں بس میں آگ لگنے کا دوسرا واقعہ