اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریفک قوانین بیداری کے لیے پولیس کا منفرد قدم - ممبئی

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر تھانے میں ٹریفک پولیس نے عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔

ٹریفک قوانین بیداری کے لیے پولیس کا منفرد قدم

By

Published : Sep 3, 2019, 8:46 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:17 AM IST

تھانے پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک منفرد قدم اٹھایا ہے جس میں ایک شخص کو بھگوان گنیش کی علامتی شکل دے کر لوگوں میں ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

ٹریفک قوانین بیداری کے لیے پولیس کا منفرد قدم، ویڈیو

واضح رہے کہ یکم ستمبر سے ریاست میں ٹریفک کے نئے قوانین متعارف کروائے گئے ہیں جس کے لیے پولیس انتظامیہ لوگوں میں قوانین کی پاسداری کے لیے بیداری پیدا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیلمیٹ کے بغیر بائیک چلانے والے، شراب پی کر یا سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے والوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نا کرنے کی تلقین دی ہے۔

ٹریفک پولیس نے ایک شخص کو بھگوان گنیش کا روپ دے کر اسے چپورے شہر کا دورہ کروایا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے عہد لیا کہ وہ تمام تر قوانین کی پاسداری کریں اس کے علاوہ پولیس نے قوانین پر عمل کرنے والوں کی سراہنا کی اور انہیں مٹھائی تقسیم کی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details