اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوا میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ متوقع - کولمبو

سری لنکا کی دارالحکومت کولمبو میں ہوئے سلسلے وار بم دھماکہ سے پوری دنیا میں غم کا ماحول ہے، وہیں بھارت کی ریاست گوا میں سیاحتی کمپنیوں کو امید ہے کہ اس کا فائدہ ریاست کے سیاحتی صنعت کو ملے گا۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 26, 2019, 5:51 PM IST

گوا کے سیاحتی کمپنی سیتا کے افسر ارنسٹ ڈائس نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکہ گوا کے سیاحتی صنعت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

دائس کے مطابق اس سے قبل ترکی، مصر تیونیشیا جیسے ملکوں میں شدت پسندانہ حملہ ہوا تھا، تو اس کا براہ راست فائدہ گوا کے سیاحتی صنت کو ملا ہے۔

گوا میں محکمہ سیاحت کے سربراہ ساویوں میس کا بھی کہنا ہے کہ سری لنکا میں ہوئے دھماکے کا فائدہ گوا کو ملے گا۔

ساتھ ہی مزکورہ بالا ادارہ نے حکومت سے ویزا فیس کم کرنے کی اپیل کی ہے جو سیاحتی علاقوں کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details