اردو

urdu

ETV Bharat / state

آج کانگریس کا یوم تاسیس، ناگپور میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد - راہل گاندھی سونیا گاندھی

Congress Mega Rally in Nagpur آج کانگریس کا یوم تاسیس ہے۔ اس موقعے پر ناگپور میں منعقدہ ریلی میں کانگریس لوک سبھا انتخابات 2024 کا بگل بجائے گی۔ اس ریلی میں لاکھوں کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔

Today is the foundation day of Congress, grand rally organized in Nagpur
Today is the foundation day of Congress, grand rally organized in Nagpur

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 7:09 AM IST

Updated : Dec 28, 2023, 9:54 AM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں 28 دسمبر یعنی آج کانگریس کا یوم تاسیس منایا جارہا ہے۔ دہلی میں واقع کانگریس کے ہیڈ کوارٹر میں پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے نے پارٹی کا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈر موجود رہے۔

اس خاص موقع پر کانگریس ناگپور میں ایک میگا ریلی "ہیں تیار ہم " کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ ناگپور میں آج منعقدہ ریلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہاں کانگریس لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ریلی میں پارٹی کے سابق سربراہان سونیا گاندھی اور راہل گاندھی بھی خطاب کر سکتے ہیں۔ کانگریس کی پوری ورکنگ کمیٹی، کئی ریاستی یونٹ کے سربراہان اور سی ایل پی قائدین اس ریلی میں شرکت کریں گے، جہاں پارٹی کے سربراہ ملیکارجن کھرگے مودی حکومت کی ناکامیوں کو بیان کریں گے اور کانگریس کو بی جے پی کے قومی متبادل کے طور پر پیش کریں گے۔ مہاراشٹر میں ناگپور کو یوم تاسیس کی ریلی کے لیے چنا گیا کیونکہ یہ ودربھ خطے کا مرکز ہے، جس نے روایتی طور پر کانگریس کی حمایت کی ہے۔ ناگپور میں بی جے پی کی نظریاتی تنظیم، آر ایس ایس کا ہیڈکوارٹر بھی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، ناگپور کی ریلی میں 20 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا منصوبہ ہے۔ تین ریاستوں میں شکست کے بعد پارٹی کارکنوں میں مایوسی ہے چھائی ہوئی ہے، اس ریلی کے زریعہ ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کے حوصلے کو بڑھانے کی ایک کوشش کی جائے گی۔ یہاں کارکنوں کو 2024 کے انتخابات کے لیے ایکشن پلان دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کی قیادت میں ''بھارت نیائے یاترا'' کا 14 جنوری سے آغاز

ریلی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے، کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے اے آئی سی سی کے آٹھ سینئر عہدیداروں کو اس کے ہموار انعقاد کے لیے کوآرڈینیٹر کے طور پر تعینات کیا ہے۔ زیادہ تر زمینی کام خصوصی طور پر سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان کی نگرانی میں مہاراشٹر یونٹ کر رہا ہے۔ یہ ایک بڑا شو ہے۔

Last Updated : Dec 28, 2023, 9:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details